جمعرات , 12 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لاہورقلندرزکی ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

 لاہورقلندرزکی  ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں پہنچ گئی
اتوار , 15 نومبر 2020ء (290) لوگوں نے پڑھا
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئےمیچ میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف کا تعاقب  شروع کیا تو تینوں ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 اوورز میں 102 رنز بنائے۔ ایڈم لائتھ 29 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ذیشان اشرف نے 12 اور شان مسعود نے 27 رنز بنائے۔ اس موقع پر لگ رہا تھا کہ جیسے ملتان سلطانز باآسانی یہ میچ جیت جائے گا  تاہم ان تین بلے بازوں کے پویلین واپس لوٹنے پر لاہور قلندرز کے باؤلرز نے شاندار کم بیک کیا اور صرف 20 رنز پر اگلی چار وکٹیں گراکر میچ میں سنسنی پھیلا دی۔ رائیلی روسو 18، روی بوپارہ 1، شاہد آفریدی صفر اورسہیل تنویر3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نوجوان بیٹسمین خوشدل شاہ نے اختتامی اوورز میں 19 گیندوں پر 2چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ محمد الیاس 9 اور عمران طاہر ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤف اور  ڈیوڈ ویزے نے تین تین جبکہ دلبر حسین اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان شا ن مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز فخر زمان اور تمیم اقبال نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے لاہور قلندرز کو 46 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پھر قلندرز کے اگلےچارکھلاڑی صرف 65 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔ فخر زمان 46، تمیم اقبال 30، کپتان سہیل اختر 5، محمد حفیظ 19 اور بین ڈنک 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 111 رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین واپس لوٹنے پر ڈیوڈ ویزے اور سمت پٹیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ڈیوڈ ویزے نے 21 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ سمت پٹیل 16 گیندوں پر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ محمد فیضان بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی نے 18 رنز کے عوض 2 جبکہ محمد الیاس، ایڈم لائتھ، جنید خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عمران طاہر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ میچ میں شاندار آلراؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈیوڈ ویزے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایونٹ کا فائنل 17 نومبر بروز منگل کو کراچی اور لاہور کے مابین رات 8 بجےنیشنل اسٹیڈیم کراچی  میں کھیلا جائے گا۔ 
  • کرکٹ
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now