پیر , 05 اکتوبر 2020ء
(160) لوگوں نے پڑھا
سی سی پی او لاہور نے ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کرادیا۔ تھانہ چوہنگ انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات اے ایس آئی صادق حسین دوران انکوائری قصور وار ٹھہرا، سی سی پی او کے حکم پر اسکے کیخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ تھانہ چونگ میں تعینات اے ایس آئی نے طمع نفسانی کی خاطر ناقص تفتیش کی ۔ اس بات کی اطلاع جب کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور عمیر شیخ کو ہوئی تو انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانے دار کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ۔ جس پر صادق حسین کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ۔ عمر شیخ کا کہنا تھا کہ ناقص تفتیش کی وجہ سے سائیلین کو انصاف نہیں ملتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ہی بد عنوان پولیس اہلکاروں کی وجہ سے پوا محکمہ بدنام ہوتا ہے۔