پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

ٹریفک پولیس کی موٹر سائیکل والوں کے خلاف کارروائی، 3 روز میں 30 ہزار چالان

ٹریفک پولیس  کی موٹر سائیکل والوں کے خلاف کارروائی، 3 روز میں 30 ہزار چالان
پیر , 28 ستمبر 2020ء (126) لوگوں نے پڑھا
ٹریفک پولیس کے ریکارڈ کے مطابق لین لائن اور سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 3093 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 09 ہزار 304 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی، کم عمر ڈرائیونگ پر 1995 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔اسی طرح کم عمر ڈرائیونگ پر 1932 موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند کروائیں گئیں۔تمام کاروائیاں مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور کینال روڈ پر کی گئیں۔ دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نامکمل ایڈریسز کی وجہ سے21لاکھ ای چالانز ڈلیور نہ ہونے کے معاملے پرمحکمہ ایکسائزنے گاڑی پر ٹیکس کی کسی بھی ٹرانزیکشن پرای چالاننگ کی وصولی کے لئے قانون میں ترمیم اور 5 فیصد شئیردینے کا مراسلہ بھجوا دیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرسیف سٹی اتھارٹی نے44لاکھ ای چالانز کئے تھے، جن میں21لاکھ کے قریب ای چالان ایکسائز کی جانب سے نامکمل ایڈریسزہونے کی وجہ سے ڈلیور نہیں ہوسکے۔سیف سٹی اتھارٹی نے معاملہ ایکسائزکےساتھ اٹھایا۔ اسی حوالے سے ایکسائز حکام نےسیف سٹی کو مراسلہ بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایکسائزکے ڈیٹاکے ساتھ ساتھ نادرا سے رابطہ کیا جائے ،ای چالان نادراکے ایڈریسز پر بھجوائے جائیں،تاکہ سیف سٹی بہترطریقے سےای چالان ڈلیور کرسکے۔اگرحکومت ایکسائزکو ٹرانزیکشن پر ای چالاننگ کی وصولی کی اجازت دے گی تو 5 فیصد شیئر دیا جائے۔ای چالان کے متعلق سیف سٹی کا ڈیٹا چیک کرنے پر ایڈریس مکمل تھا لیکن گاڑی مالک کرایہ دار تھا، وہ ایڈریس تبدیل کرگیا۔سیف سٹی کے مراسلے کے بعد تمام ڈائریکٹرزکوعارضی اور مستقل ایڈریس لکھنے کاحکم دیا ہے۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now