بدھ , 04 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی انتقال کرگئے، نمازجنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

 تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی انتقال کرگئے، نمازجنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت
ہفتہ , 21 نومبر 2020ء (383) لوگوں نے پڑھا
مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ ہفتہ کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں کارکنان سمیت ہزاروں افراد کی موجودگی میں ادا کر دی گئی تحریک لبیک پاکستان کے بانی جمعرات کو 55 سال کی عمر میں لاہور میں وفات پا گئے تھے۔ منٹو پارک (جو اب گریٹر اقبال پارک کہلایا جاتا ہے) میں ان کی نمازِ جنازہ کے موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور دیگر مذہبی و سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پارک اندر اور باہر سے پوری طرح بھرا ہوا تھا۔ اس دوران میٹرو سروس معطل رہی اور ان کی میت ایمبولنس میں آزادی انٹرچینج تک لائی گئی۔ نمازِہ جنازہ سے قبل اعلان  کیا گیا کہ جماعت کی مجلس شوریٰ نے خادم رضوی کے بڑے صاحبزادے سعد حسین رضوی کو ان کا جانشین مقرر کیا ہے۔ سعد رضوی نے والد کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور شرکا سے ان کا مشن جاری رکھنے کا حلف لیا۔اس موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ موبائل فون سروسز مختصر دورانیے کے لیے معطل رہیں اور شہر کے اس حصے میں کاروبار بند رہا۔ بریلوی سوچ کے حامل 55 سالہ خادم حسین رضوی جمعرات کو لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں مردہ حالت میں لائے گئے تھے۔ جماعت کے ترجمان قاری زبیر نے بتایا تھا کہ ان کی وفات کی وجہ فی الحال معلوم نہیں۔ ان کے مطابق گذشتہ چند روز سے خادم رضوی کی طبیعت خراب تھی۔ لاہور میں شیخ زید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اکبر حسین نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ رات 8 بج کر 48 منٹ پر خادم رضوی کو مردہ حالت میں ہسپتال کے ایمرجنسی وراڈ لیا گیا تھا اور اس سے قبل وہ یہاں زیر علاج نہیں تھے۔ ڈاکٹر اکبر حسین کے مطابق کسی کو مردہ حالت میں لائے جانے کی صورت میں ہسپتال موت کی وجہ کا تعین نہیں کرسکتا۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چند روز قبل انھیں میڈیا پر اس وقت دیکھا گیا تھا جب ان کی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے کے لیے ریلی نکالی اور مظاہرے کے بعد فیض آباد کے مقام پر دھرنا دیا تھا بعد ازاں پاکستان کی وفاقی حکومت اور انتظامیہ نے تحریک لبیک کے سربراہ کے ساتھ 'کامیاب مذاکرات' کیے اور چار نکاتی معاہدے پر اتفاق ہوا۔ مذاکرات کی کامیابی کے چند گھنٹوں بعد اس دھرنے کو ختم کر دیا گیا تھا۔
  • مذہب
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now