بدھ , 04 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے
جمعہ , 20 نومبر 2020ء (436) لوگوں نے پڑھا
 خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی کو لاہور میں گزشتہ چند روز سے بخار تھا۔ علامہ خادم حسین رضوی کورات  پونے 9 بجے کے قریب شیخ زید اسپتال لایا گیا۔ خادم حسین رضوی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر چکے تھے۔ خادم حسین رضوی کی موت کی تصدیق کے لیے ای سی جی بھی کی گئی۔ خادم رضوی کے ساتھ اسپتال آنے والوں نے ان کی بیماری کی ہسٹری نہیں بتائی۔ خادم حسین رضوی کی میت گرینڈ بیٹری اسٹاپ ملتان روڈ پر ان کی رہائشگاہ پہنچادی گئی ہے۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونا شروع ہوئی۔ علامہ خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ خادم حسین رضوی نے جہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی۔ جبکہ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنرپنجاب چودھری سرور، وزیر اطلاعات و نشر یات سینیٹر شبلی فراز، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، امیرجماعت اسلامی سراج الحق، مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالہی نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خادم حسین رضو ی کی اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ گورنر پنجاب نے خادم حسین رضوی کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرحوم سچے عاشق رسول تھے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ علامہ صاحب کے اہل خانہ اور کارکنان و ذمہ داران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہٰی نے علامہ خادم رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ چودھری برادران کا کہنا تھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
  • مذہب
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?
Muhammad Waseem Ameeni 5 years ago
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now