جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(193) لوگوں نے پڑھا
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی لاہوراور ایف آئی اے لاہور نے بڑی کارروائی کی۔ 3 بین اقوامی گردوں و جگر کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملو ث گروہ کو گرفتارکرلیا۔ کارروائی فوہٹا کے ڈائریکٹر جنر ل ڈاکٹر مرتضیٰ حیدر کے حکم پر ویجیلنس کے سربراہ عدنان احمد بھٹی، محمد فہیم مرزا ، محمد ندیم طارق ویجیلنس انسپکٹران ، محمد بلال ویجیلنس آفیسر کاشف شوکت، سمیع قریشی، اسد، عثمان علی، اسحاق خان بلوچ، کلیم زبی، زبیر، اللّه رکھا و دیگر ویجیلنس سٹاف نے ایف آئی اے کی ٹیم کے ساتھ مل کر کی۔ افسران میں ، چوہدری اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، نیّر عباس ترمزی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر اعلی افسران شامل تھے۔ قصور و پتوکی اور اوکاڑہ کے علاقوں سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے ڈونرز اور مریض کو لاہور پاسپورٹ آفس میں چائنہ جانے کے لئے پاسپورٹ بنوانے بلا رکھا تھا۔ پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن سے تمام گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ گردہ و جگر کی غیر قانو نی پیوند کاری میں ملو ث گروہ کے سربراہ عبد ا لطیف، مین ایجنٹ محمد حنیف ، سب ایجنٹ عبدالجبار کو گرفتار کیا گیا۔ مذکو رہ ملزمان کے انکشاف پرملوث ڈاکٹر اویس ، ڈاکٹر احسان ودیگر ایجنٹس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے پاکستانی کرنسی ، پاکستانی پاسپورٹ ( جن پر چائنہ کے ویزہ جات چسپاں تھے ) وتحریر ی اسٹامپ برآمد ہوئے۔ جن کے قبضہ سے 8 افراد عبدالغفار، رفاقت علی ، محمد ذولفقار،عثمان علی ،امجد علی، یشواع جاوید و دیگر لوگ بازیاب کروالیے گئے ۔ جن میں سے چند افراد کی غیر قانونی طور پر پیوند کاری کر دی گئی اور باقی سب کو گردہ پیوند کار ی کے لیے چائنہ لے کر جانا تھا۔ گروہ غریب لوگوں کو بھاری رقوم کا جھانسہ دیکر چائنہ لے جاتے اور وہاں پر غیر قانونی طور پر گردہ/جگر کی پیوندکاری کرواتے۔ غیر قانونی گردہ /جگر پیوندکاری میں ملوث لوگ غیر قانونی ڈونر ز کو فی کس رقم مبلغ 4 لاکھ روپے دیتے اور چائنہ لے جا کر گردہ نکال لیتے ۔او ر وہی گردہ پاکستان سے لے کر گئے ہوئے مریض کو 50 لاکھ فی کس تک کے حساب سے فروخت کر تے ہے۔