بدھ , 16 ستمبر 2020ء
(157) لوگوں نے پڑھا
بنجاب بھر کے سکول کھلنے کے دوسرے روز صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس نے لاہور کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر مراد راس نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کیں ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے احتیاط ضروری ہے ۔ یہ وبا پاکستان میں کم ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی لیکن ہماری غفلت سے نقصان کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ طالب علم محتاط رہتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھیں گے ۔