منگل , 09 فروری 2021ء
(272) لوگوں نے پڑھا
شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکو شہری سے نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر محمد لطیف نامی شہری سے 35 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئے۔ تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور بتایا کہ متاثرہ شخص پھولوں والا چوک میں موجود میزان بینک کی برانچ سے پیسے نکلوا کر اپنے آفس الرحمان گارڈن جارہا تھا کہ بٹ شاپر فیکٹری شیر ربانی روڈ پر پہنچا کہ 2 افراد 125 موٹرسائیکل پر سوار ہوکر متاثرہ شخص کے پاس آئے اور اس سے پیسے چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔