بدھ , 07 اکتوبر 2020ء
(577) لوگوں نے پڑھا
لاہور انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ نے بین الصوبائی منشیات سمگلر احمد خان کوگرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی تقریباً 7کلوچرس برآمدکر لی ہے جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونیوالی کرولاکاربھی قبضہ میں لے لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔ ڈی ایس پی نوانکوٹ عمر فاروق بلوچ کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیمنیبین الصوبائی منشیات سمگلر احمد خان کوگرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی تقریباً 7کلوچرس برآمدکر لی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونیوالی کرولاکاربھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔ گرفتارملزم احمد خان خیبر پختون خوا سے منشیات سمگل کر کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا ۔ ملزم عرصہ دراز سے گاڑی میں بنائے گئے سپیشل خفیہ خانے میں منشیات چھپا کر سمگل کرنے کا مکروہ دھندہ کررہا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے منشیات سمگلرکی گرفتار ی اور بھاری مقدار میں منشیات کی برآمدگی پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔