جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

صوبے بھر کی عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات چیک کرنے کی ہدایات

صوبے بھر کی عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات چیک کرنے کی ہدایات
ہفتہ , 24 اکتوبر 2020ء (207) لوگوں نے پڑھا
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔جن کے مطابق بلند عمارتوں،پلازوں اوربڑے شاپنگ مالز میں فائر سیفٹی انتظامات کی انسپکشن ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ڈویژنل کمشنرزاوراضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔عمارتوں میں محکمہ داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں فائر سیفٹی انتظامات کو چیک کیا جائے گا۔عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی چیکنگ کے لئے سروے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔سروے ٹیمیں عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گی۔بلند عمارتوں کی مینجمنٹ عمارتوں میں نصب فائرسیفٹی آلات کو فنکشنل رکھنے کی پابند ہوں گی ۔عمارتوں میں فول پروف فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لے کر حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے گی۔
  • انتظامیہ
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now