جمعرات , 05 نومبر 2020ء
(198) لوگوں نے پڑھا
لیسکو کےایکسین اور ایس ڈی او فیلڈ دفاتر میں گھریلو صارفین کے لئے اقساط کی سہولت بند ہو گئی ہے اور بیشتر دفاتر کے باہر اقساط بند ہیں کے نوٹس آویزاں ہیں،ذرائع نے کہا کہ اقساط کی سہو لت ریکوری ٹارگٹ پوراکرنے کے لئے بند کی گئی ہے جس سے گھریلو صارفین پریشانی کا شکار ہیں اوراقساط کے لئے دوردراز کا سفرکرکے لیسکو ہیڈ کوارٹر زپہنچتے ہیں جہاں سنٹرل کسمٹر سنٹر کا عملہ صرف مجموعی بل کی70فیصد قسط کرتا ہے، پرانے بلوں پر اقساط نہیں ہوتی اور صرف موجودہ بل کی قسط کی جاتی ہے۔صارفین بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بلوں کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے،لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منیجر کمرشل طارق عثمان نے کہا ہے کہ اقساط کی سہولت جاری ہیں