جمعہ , 06 نومبر 2020ء
(164) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں کورونا کے مریض مزید بڑھ گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 138 افراد میں موذی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد 53 ہزار تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی 31، وہاڑی 10، بہاولنگر 3 نئے کورونا مریض رپورٹ ہوئے۔ گجرات 14، رحیم یار خان 2 اور فیصل آباد میں 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کہتے ہیں عوام سے گزارش ہے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔