پیر , 12 اکتوبر 2020ء
(224) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکووں نے علی اختر سے2لاکھ 75ہزار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شادباغ میں ڈاکووں نے شوکت خان سے 2لاکھ10ہزار، موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔جوہر ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے افتخار علی سے1لاکھ 90 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان ،ڈیفنس بی میں ڈاکووں نے میاں قدیرسے 1لاکھ 50ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں ڈاکووں نے اختر علی بھٹی سے گن پوائنٹ ہر 1لاکھ 35ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔ سول لائن میں ڈاکووں نے اشفاق خان سے50ہزار اور دیگر سامان،شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے سعید انور سے30ہزار اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ مصطفی ٹاون سے دیس محمد اور گلبرگ کے علاقے سے وقار حسین کی گاڑیاں اور بھاٹی گیٹ سے ارشد محمد،مغلپورہ سے حافظ اکمل اور رائیونڈ سٹی سے مقصود حیات کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ چوہنگ سے نامہ نگارکے مطابق سندر کے علاقہ لوہاراں والا کھوہ میں نامعلوم چوروں نے جیولر کی دکان کے تالے توڑ کر چار تولے طلائی زیورات اور ساڑھے تین کلو چاندی لے گئے جبکہ ایک دوسری واردات میں صغیر گجر کی کپڑوں والی دکان کے تالے توڑ کر ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور قیمتی ملبوسات لے گئے