ہفتہ , 24 اکتوبر 2020ء
(113) لوگوں نے پڑھا
مہنگائی، مہنگائی، مہنگائی، ہر سو ایک ہی دہائی۔سرکاری نرخوں میں 8سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیااور ٹماٹر کی قیمت ایک بار پھر عام عوام کی کی قوت خرید سے باہر ہونے لگی ہے ، ٹماٹر 15 روپے فی کلو اضافے کے بعد سرکاری نرخ ناموں میں 130 روپے فی کلو مقر ر کیا گیا ہے تاہم مارکیٹ میں ٹماٹر 160 سے 180 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح موسمی سبزیوں میں بیگن 2 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے ، شملہ مرچ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے 217 روپے فی کلو سے قیمت بڑھا کر 222 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن اوپن مارکٹ میں شملہ مرچ 340 سے 350 تک فروخت کی جا رہی ہے ، مٹر کی قیمت میں 17 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے ۔