بدھ , 01 دسمبر 2021ء
(273) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک جام عذاب بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ سے موہلنوال تک کی 12 کلومیٹر طویل سڑک مکمل نہ کی جا سکی جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کیا جاتا ہے کیونکہ اکثر ٹریفک جام رہتا ہے۔ 2 سال کی مدت گزر جانے کے باوجود بھی متعلقہ محکمہ سڑک کی تعمیر کا کام مکمل نہیں کرسکا۔ کمرشل گاڑیوں کا لاہور میں زیر تعمیر سڑک پر داخلہ شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔ جبکہ موٹروے پولیس بھی ملتان روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کو معمول پر لانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عوام کی حکومت سے اپیل ہے کہ سڑک کی تعمیر کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مسافر بنا کسی پریشانی کے اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔