منگل , 29 ستمبر 2020ء
(149) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی ویٹرنری اکیڈمی کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ویٹرنری اکیڈمی کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویٹرنری اکیڈمی کے مختلف حصے دیکھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اکیڈمی کے سٹاف سے ملاقات کی اورسٹاف میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ نے پیٹ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ عثمان بزدار نے جانوروں کے علاج معالجے کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے جانوروں کیلئے مخصوص الٹرا ساؤنڈ سینٹر اور آپریشن تھیٹر بھی دیکھا۔ انہیں اکیڈمی میں تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علاج معالجے کے پروسیجر کا مشاہدہ کیا اور ویٹرنری ڈاکٹروں سے اس بارے میں گفتگو کی۔