بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(178) لوگوں نے پڑھا
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس پنجاب طارق مسعود یسین نے انعام غنی بطور آئی جی پنجاب کے ماتحت کام کرنے سے معذرت کر لی۔ ایک خط میں ان کا کہنا ہے کہ انعام غنی مجھ سے جونئیر ہیں میں کام نہیں کروں گا۔ طارق مسعود نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میں نے ساری زندگی دیانت داری اور اصولوں کے تحت اپنی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کی ہے۔ اب جب تک کوئی نئے آئی جی نہیں آجاتے تو یا میرا تبادلہ کردیا جائے یا مجھے رخصت پر بھیج دیا جائے