جمعرات , 03 ستمبر 2020ء
(142) لوگوں نے پڑھا
لاہور میٹرو بس سروس کے اسٹیشنز پر کام کرنے والے ملازمین نے 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر کام چھوڑدیا۔ تنخواہوں کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے میٹرو بس ملازمین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت کی طرف سے تنخواہ ٹرانسفر ہوگئی، ہمیں نہیں ملی۔ انچارج میٹرو بس عزیز شاہ نے کہا کہ میٹرو بس کے ٹکٹ عملے کی اپریل، مئی کی تنخواہ جاری کردی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تنخواہ جاری کرنے والے ادارے نے تنخواہ دینے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔عزیز شاہ کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی کی تنخواہ بھی تیار ہے، تاہم تنخواہ کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس ٹکٹنگ عملے نے کام بند کیا۔ انچارج میٹرو بس عزیز شاہ مسافروں کو بس پر سوار نہیں کر رہے۔