منگل , 22 ستمبر 2020ء
(136) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں کورونا کے 35 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا، پنجاب میں کورونا کے 59 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 98 ہزار 487 تک پہنچ گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گوجرانوالہ 15، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، سرگودھا، اوکاڑہ ایک، ایک اور چنیوٹ میں 2 کیسز رپورٹ، سیالکوٹ 5، فیصل آباد 7، رحیم یار خان اور ساہیوال ایک، ایک، ملتان میں 3 کیس سامنے آئے۔ راولپنڈی 15، ڈیرہ غازی خان، ننکانہ، اٹک، خانیوال میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ بہاولپور6، شیخوپورہ، جھنگ اور خوشاب میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ کورونا وائرس سے پنجاب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2027 ہو گئی ہے