منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

آئی جی کی بے ادبی نہیں کی ، قبضہ مافیا کے خلاف کھڑا ہوا ، سی سی پی او لاہور

آئی جی کی بے ادبی نہیں کی ، قبضہ مافیا کے خلاف کھڑا ہوا ، سی سی پی او لاہور
بدھ , 09 ستمبر 2020ء (133) لوگوں نے پڑھا
لاہور پولیس کے چیف عمر شیخ نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان نے اکتوبر2018ء میں بلایا تھا کہ آپ کو آئی جی اسلام آباد لگائیں گے ، جو لوگ مجھ پر اعتراض کر رہے ہیں کہ سی سی پی او لاہور کیوں لگادیا ، میں اس وقت آئی جی اسلام آبادکے پینل پر بھی موجود تھا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے عمران خان نے پوچھا آپ کا اتنا تجربہ ہے بتاؤ پنجاب پولیس کیسے ٹھیک ہوگی؟ میں نے کہا تھا کہ ایک ہی فارمولا ہے کہ پولیس کی پولیسنگ کی جائے کیونکہ اس کہ وجہ یہ ہے کہ ہماری جو بد انتظامی ہے اس کا فنانشل فائدہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ اس کے سامنے نوکری سے ہٹادیے جانے،وضاحت طلب کیے جانے اور شوکاز نوٹسز کی کوئی اہمیت ہی نہیں رہی ، اگر کوئی پولیس افسر ایک کرائم پارٹنر کے ساتھ مل کر کوئی غلط کام کرتا ہوں تو اسے پتا چلتا ہے کہ اسکا تو ایک کروڑ روپے کا حصہ ہے، دوکروڑ حصہ ہے، اب اس پر اگر میں اسے نوکری سے ہٹادوں تو وہ کہتا ہے ہٹادو جی، میں تین ماہ بعد پھر بحال ہوجاؤں گا،دوکروڑ تو میرے گھر آگیا. سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس میں صرف ایک ریفارم کی ضرورت ہے کہ جس طرح فوج میں آپ ایک افسر کو نوکری سے ہٹادیں تو وہ دوبارہ نہیں آسکتا،اسی طرح کی ایک ریفارم کی ضرورت ہے اسے پولیس کورٹ مارشل کہہ دیں یا پولیس اکاؤنٹیبیلٹی کہہ لیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری سلیکشن اسی طرح ہوئی جیسے شہبازشریف کے دور میں ہوتی تھی،اس میں ہمیں نہیں پتہ کہ وزیراعلیٰ نے کسی سے مشاورت کی ہے یا نہیں کی کیونکہ شہبازشریف اس معاملے میں کسی سے مشاورت نہیں کرتے تھے، بیوروکریسی اور دیگر افراد نے سلیکٹ کرکے میری سلیکشن کی، آئی جی صاحب کی بے ادبی نہیں کی تاہم اپنے ماتحتوں پر کوئی دباؤقبول نہیں کروں گا، نواب ٹاؤن کے قبضہ مافیا کے خلاف کھڑا ہوا۔
  • پولیس
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now