جمعہ , 15 جنوری 2021ء
(193) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ کاہنہ میں ندی سے ملنے والی 2 بہنوں کی لاشوں کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 4 جنوری کو کاہنہ کی ندی سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز شروع کردیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکیوں کوگلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد نعیم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر 26 سالہ عابدہ اور 28 سالہ ساجدہ کو قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ نعیم اور ساجدہ ایک ہی کمپنی میں کام کرتے تھے جہاں ان دونوں کی ایک دوسرے سے دوستی ہو گئی تھی اور آہستہ آستہ بات حد سے آگے بڑھ گئی تھی۔ ساجدہ نے نعیم کو اپنے گھر پر بلایا اور دونوں کے درمیان ناجائزتعلقات قائم ہو گئے جس کی ویڈیو ساجدہ کی چھوٹی عابدہ نے بنائی اورنعیم کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور پیسوں کا مطالبہ شروع کردیا۔ ملزم نے بار بار کے مطالبہ سے تنگ آکر اپنے بھائی سے مشورہ کیا اور دونوں بہنوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بناکر موقع کی تلاش میں رہنے لگا۔ ساجدہ کی جانب سے ایک بار پھر رقم کے مطالبہ پر ملزم نے دونوں بہنوں کو 10000 کی رقم دی اور ساتھ چل کر مزید رقم لینے کو کہا جس پر دونوں بہنیں چلنے کو تیار ہو گئیں اور ملزم نے قریبی باغ میں لے جا کر دونوں بہنوں کو بیہوشی کا اسپرے کیا اور بعد میں انھیں قتل کرکے انکی لاشوں کو ندی میں پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ثبوت مکمل ہیں اور اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔