منگل , 06 اکتوبر 2020ء
(155) لوگوں نے پڑھا
حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے977 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کاآغازآج ہوگا۔ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا رسم چادر پوشی کی تقریب میں شریک ہونے کا امکان ہے، ٹریفک پلان کے مطابق گریٹر اقبال پارک،موری گیٹ،ناصر باغ گراؤنڈاور داتا دربار آئی ہسپتال پارکنگ میں زائرین کی گاڑیوں کو پارک کروایا جائیگا۔ ہرقسم کی ٹریفک جوکہ شاہدرہ کی طرف سے لاہورشہرمیں داخل ہوگی اسے چوک آزادی سے جانب ریلوے اسٹیشن اورچوک نیازی شہیدسے بندروڈچوک سگیاں بجھوایا جائیگا۔