پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

حدیقہ کیانی نے بیٹے کی سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

حدیقہ کیانی نے بیٹے کی سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء (987) لوگوں نے پڑھا
 لاہور میں مقیم پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے 15 سالہ بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس کے ساتھ انہوں نے جذبات کا بھی اظہار کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیٹے ناد علی کی بچپن اور حالیہ چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے مبارکباد دی۔گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ آج سے 15سال قبل اللہ نے مجھے پیارے سے بیٹے سے نوازا تھا، آج وہ چھوٹا سا بچہ جوان ہوکر ایک نرم دل، انسانیت سے محبت کرنے والا انسان بن گیا ہے جس کے دل میں ہمارے لیے بہت احترام ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ناد علی تمھیں سالگرہ مبارک ہو اپنی ماما کو فخر محسوس کرواتے رہو۔ واضح رہے کہ آج سے 15 سال قبل گلوکارہ حدیقہ کیانی نے 2005 میں بالاکوٹ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد یتیم ہونے والے بچے کو گود لے کرانسانیت کی مثال قائم کی تھی۔ یہ بچہ ناد علی تھا جو اس خوفناک زلزلے سے صرف چار روز قبل پیدا ہوا اور دنیا میں آنے کے محض چار روز بعد ہی اس نے اپنے والدین کو کھو دیا تھا، گزشتہ روز یہ ننھا بچہ پورے 15 برس کا ہوگیا۔
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now