ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء
(315) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں نامعلوم افراد نے لوہے کے راڈ مار کر ایک گارڈ کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول زین باب پاکستان فاؤنڈیشن میں بطور گارڈ ملازم تھا۔ چند نامعلوم افراد آئے اور زین کے سر پر لوہے کے راڈ سے وار کیے جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی اور قاتلوں تک جلد پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔