جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح گرنے لگی

لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح گرنے لگی
بدھ , 21 اکتوبر 2020ء (235) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح گرنے میں مزید تیزی آگئی۔ پانی کی سطح سالانہ ساڑھے تین فٹ تک نیچے جانا شروع ہوگئی، واسا کے ٹیوب ویلز لگانے کے لیے 8 سو فٹ تک بور کیا جا رہا ہے، 13سو فٹ کے بعد زیر زمین پانی ختم ہو جائے گا۔ واسا کی طرف سے اِس وقت اہل لاہور کو روزانہ کی بنیاد پر 3 سو لیٹر فی کس کے تناسب سے پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ شرح دہلی کے شہریوں کو سپلائی کیے جانے والے پانی کی نسبت دوگنا ہے، افسوس ناک طور پر پانی کی بڑی مقدار کو ضائع کر دیا جاتا ہے، اگرچہ شہریوں پانی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں لیکن پھر بھی یہ صورت حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اِس وقت واسا کے ٹیوب ویل 8 سو فٹ کی گہرائی پر لگائے جا رہے ہیں جبکہ 13سو فٹ کی گہرائی پر جا کر پانی ختم ہوجائے گا۔ صورت حال میں بہتری کے لیے اہل لاہور کو نہری پانی سپلائی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا لیکن اِس منصوبے کو بھی مطلوبہ تیزی سے آگے نہیں بڑھایا جا رہا۔ یہ صورت حال شہریوں سے بھی پانی کے استعمال میں انتہائی احتیاط کی متقاضی ہے۔
  • انتظامیہ
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now