بدھ , 23 ستمبر 2020ء
(85) لوگوں نے پڑھا
عوام کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ڈولفن فورس ہی شہریوں پر تشدد کرنے لگی۔ گرین ٹاؤن میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے عامر نامی شہری پر بدترین تشدد کیا۔ تشدد کے باعث شہری کے دانت ٹوٹ گئے، آنکھ بھی متاثر ہو گئی۔ شہری نے الزام لگایا کہ پیسوں کی واپسی کے مطالبہ پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہری پر مبینہ تشدد کے معاملے پر ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ایس پی ڈولفن نے ڈی ایس پی صدر اعجاز ملک کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ انکوائری ہونے تک متعلقہ ٹیم کے اہلکاروں کو معطل اور ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ ہم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ضامن ہیں۔