بدھ , 16 ستمبر 2020ء
(189) لوگوں نے پڑھا
وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ قومی لیجنڈسابق ریسلر دین محمد کے پوتے فیصل علی کو سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملازمت دیدی ہے، دین محمد کے پوتے فیصل علی نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب رائے تیمورخان بھٹی سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ دین محمد پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ریسلر ہیں،ان کی پاکستان کے لئے بہت خدمات ہیں، قومی ہیروز کی پذیرائی ہم سب کا فرض ہے، چند ماہ قبل سابق قومی ریسلر دین محمد سے ملاقات میں ان کے خاندان کے ایک فرد کو ملازمت کا وعدہ کیا تھا، ان کے پوتے فیصل علی کو سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملازمت دے کر اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، وزیراعلی پنجاب سے بھی دین محمد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں گھر دینے درخواست کی ہے، وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب رائے تیمورخان بھٹی نے مزید کہا کہ پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی میں قومی لیجنڈز کیلئے انڈوومنٹ فنڈ کی تجویز شامل ہے، پہلی سپورٹس پالیسی کھلاڑیوں کی فلاح کے حوالے سے اہم قدم ثابت ہوگی، مستقبل میں قومی ہیروز کے لئے وسائل کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ریسلر دین محمد کے پوتے فیصل علی نے ملازمت دینے پر وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے دادا دین محمد پر فخر ہے، ان کی خدمات کو سراہنے سے دلی خوشی ہوئی ہے، میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دوں گا۔