ہفتہ , 20 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

حکومت مدارس اہلسنّت کے ساتھ رجسٹریشن کے معاملات علیحدہ سے طے کرے،مدارس ایکشن کمیٹی

حکومت مدارس اہلسنّت کے ساتھ رجسٹریشن کے معاملات علیحدہ سے طے کرے،مدارس ایکشن کمیٹی
منگل , 06 اکتوبر 2020ء (272) لوگوں نے پڑھا
مدارس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مدارس کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں جامعہ علمیہ اچھرہ میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پاکستان بھر سے تنظیم المدارس سے وابستہ دو ہزار مدارس کے ناظمین نے شرکت کی۔ صاحبزادہ حسین رضا نے کہا کہ حکومت مدارس اہلسنّت کے ساتھ رجسٹریشن کے معاملات علیحدہ سے طے کرے اور ہمارے تحفظات دور کرے ۔مدارس کی موجودہ صورتحال سے قوم کو آگاہ کرنے کے لیے تحفظ مدارس اہلسنّت کنونشن منعقد کیے جائیں گے جن میں 12 اکتوبر جامعہ نعیمیہ سعیدالعلوم نارووال ،15اکتوبر جامعہ فخرالعلوم لاہور ،22 اکتوبر جامعہ رضویہ فیصل آباد ،29 اکتوبر جامعہ رضویہ بھکھی شریف ، 2نومبر جامعہ نعیمیہ لاہور ،5 نومبر جامعہ اویسیہ بہاولپور میں منعقد ہوں گے۔ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنے والے مدارس کے ناظمین میں صاحبزادہ محمد حسین رضا ،پیر سید محفوظ مشہدی ،مولانا مشتاق احمد نوری ، مفتی محمد اقبال قادری ، سردار محمد وزیر القادری ،علامہ اشرف سعیدی ، علامہ احمد سعیدی رفیق ،مفتی مسعود احمد زین العلوم قادریہ ، ڈاکٹر شمس الرحمن شمس ، علامہ عطاءالرحمن ، حاجی عبدالخالق ،علامہ محمد اصغر شاکر ، مفتی محمد منیر شاکر ،مفتی محمد امین نقشبندی ،مفتی عبد اللہ رحمانی د ،مفتی احمد سعید طفیل ، مولانا مشتاق احمد نوری ،ڈاکٹرمفتی محمد کریم ،قاری محمد سلیم ، ڈاکٹر مفتی محمد حسیب ،مولانا ضلع عمر صدیقی ،علامہ محمد شریف نعیمی ، پیر سید واجد علی گیلانی علامہ محمد راحت عطاری اوردیگر شریک ہوئے۔
  • مذہب
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now