بدھ , 18 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

عوام کیلئے بری خبر، تبدیلی سرکار نے سیروتفریح مہنگی کردی

عوام کیلئے بری خبر، تبدیلی سرکار نے سیروتفریح مہنگی کردی
منگل , 03 نومبر 2020ء (637) لوگوں نے پڑھا
 تبدیلی سرکار نے آٹا چینی کے بعد سیر و تفریح بھی مہنگی کردی،بزدار سرکار نے یاد گار اور تاریخی مقامات کی سیر و تفریح پر ٹکٹس کے نرخ بھی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، شالامار گارڈن میں بچوں کا ٹکٹ 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے مقرر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اپنے ذرائع آمدن بڑھانے کیلئےاب تاریخی مقامات کی سیرو تفریح کیلئے انٹری فیس بڑھانے جارہی ہے، جس کیلئے محکمہ آرکائیو اور سیاحت نے حکومت پنجاب کو سمری ارسال کردی ہے، تاریخی مقامات کی سیر و تفریح کیلئے آنیوالے بچوں کی فی ٹکٹ 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کی جائے گی، جبکہ بڑوں کیلئے ٹکٹ فیس 20 روپے سے بڑھا کر 50 روپے  کی جائے گی، شالا مار باغ، نور جہاں کے مقبرے اور شاہدرہ کمپلیکس کو دیکھنے والوں میں بچوں کیلئے 20 اور بڑوں کیلئے 50 روپے کا ٹکٹ ہوگا، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تاریخی مقامات کی سیر پر بھی ٹکٹ بڑھائے جارہے ہیں، جن میں نور جہاں کا مقبرہ، ہڑپا، واہ گارڈن، ہرن مینار اور ٹیکسلا میوزیم سمیت دیگر مقامات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان تاریخی اور یاد گاری مقامات سے سالانہ 28 کروڑ روپے عوام کی جیب سے نکالے جائیں گے، شالامار گارڈن پر ٹکٹ بڑھانے سے سرکار سالانہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کی آمدن حاصل کرسکے گی، شاہدرہ کمپلیکس سے سالانہ 80 لاکھ روپے کی آمدن وصول ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دوسری جانب تاریخی اور یادگار مقامات پر شوٹنگ فیس بھی بڑھائی جارہی ہے، فلم شوٹنگ کیلئے 2 لاکھ، فوٹو گرافی پر 50 ہزار روپے تک فیس ادا کرنا ہوگی۔
  • انتظامیہ
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now