پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لاہوریوں کیلئے خوشخبری،میگا ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی اجازت مل گئی

لاہوریوں کیلئے خوشخبری،میگا ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی اجازت مل گئی
بدھ , 23 ستمبر 2020ء (182) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن افسران کی وزیراعلیٰٰ پنجاب سےہنگامی میٹنگ کام کرگئی،43کروڑ 86لاکھ کی لاگت کی زیر التواء 6میگاترقیاتی سکیموں پرکام فوری شروع کرنےکافیصلہ کرلیاگیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےمجوزہ سکیموں پربریفنگ کےبعد باقاعدہ منظوری دےدی ہے،میٹروپولیٹن کارپوریشن کومارکیٹ گول چکر،پبلک تھیٹراور داتادربار اپ لفٹنگ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی،جبکہ لاری اڈا جنرل بس سٹینڈز کی تزئین و آرائش ،سرکلر روڈ شملہ پہاڑی کی ریسٹرکچرنگ اورچار اسسٹیٹ آف آرٹ پبلک ٹوائلٹس کےمنصوبوں کی منظوری بھی مل گئی۔ گلبرگ مین مارکیٹ میں ملکی تاریخ کا پہلاپبلک تھیٹرکا منصوبہ 14 کروڑ کی لاگت سےمکمل ہوگا، پبلک تھیٹر میں چار ایس ایم ڈیز اور ری ڈیزائننگ کی جائے گی،، داتادربار کےبیرونی حصےکی ازسرنوتعمیر پر 4 کروڑ 78 لاکھ لاگت آئے گی،جنرل بس سٹینڈلاری اڈا کی ابتدائی بحالی کی سکیموں پر3 کروڑ 64 لاکھ 76 ہزار کی سکیم منظوری دی گئی،سرکلر روڈ بحالی کے منصوبہ پر14 لاکھ لاگت آئے گی،شملہ پہاڑی ریسٹرکچرنگ منصوبہ پر4 کروڑ 84 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنرلاہورڈویژن ذوالفقار گھمن نےمنصوبوں کی تکمیل کاٹاسک چیف کارپوریشن آفیسرسید علی عباس کوسونپ دیا ہے۔
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now