بدھ , 02 ستمبر 2020ء
(180) لوگوں نے پڑھا
محکمہ ایکسائزحکومت پنجاب کی جانب سے گاڑیوں کے نمبرز کی پہلی کامیاب ای آکشن کی گئی جس میں شہریوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ کار کی ایک گولڈن نمبر کی نیلامی 7 لاکھ 25 ہزار روپے میں ہوئی ۔ جبکہ موٹر سائیکل کے نمبر کی زیادہ سے زیادہ نیلامی ایک لاکھ دس ہزار روپے میں کی گئی۔ کمرشل نمبر کی نیلامی 5500 روپے میں ہوئی۔ صوبائی وزیر ایکسائز ، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد کا کہنا ہے کہ گولڈن نمبرز کی ای آکشن سے کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے ۔ نیلامی شفاف ہوئی جس سے رقم براہ راست سرکاری خزانے میں جمع ہو رہی ہے