بدھ , 19 مئی 2021ء
(429) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں سمن آباد کے علاقہ نواں کوٹ میں لیسکو سب ڈویژن کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرکے ٹرانسفارمر چور گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسفارمر چوروں کا یہ گروہ مختلف علاقوں سے ٹرانسفارمر چوری کرکے غائب ہوجاتا تھا۔ پولیس کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ میں چوری کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی کیمرہ میں چوروں کی ویڈیو بن گئی تھی جس کی مدد سے پولیس نے چوروں کو مصری شاہ گودام میں سے گرفتار کیا اور گودام کی تلاشی کے دوران 2 عدد چوری شدہ ٹرنسفارمر برآمد کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، مزید انکشافات کی توقع ہے۔