جمعرات , 08 اکتوبر 2020ء
(592) لوگوں نے پڑھا
سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئے (ب) فارم لازمی کردیا گیاہے، سکول سربراہان کو پہلے سے داخل بچوں کے ب فارم کا اندراج بھی کرنا لازمی ہوگا، ب فارم کے اندارج کے بغیر کسی طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم لازمی کردیا گیا۔ پہلے سے داخل بچوں کے ب فارم کا اندراج کرنا بھی لازمی ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ب فارم کے اندراج کیلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ سکول سربراہان تمام بچوں کے ب فارم کا اندارج کریں گے۔ سکول سربراہان کو بچوں کے ب فارم کے اندراج کیلئی31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ب فارم کا اندارج نہ کرنیپرمتعلقہ سربراہان کیخلاف کارروائی کے جائے گی۔