پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

فوڈ اتھارٹی کا جعل ساز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

فوڈ اتھارٹی کا جعل ساز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن
جمعرات , 01 اکتوبر 2020ء (239) لوگوں نے پڑھا
 لاہور کے علاقے سبزہ زار میں فوڈ اتھارٹی نے جعل ساز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ جہاں مضر صحت ناقص کیچپ اور مایونیز تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ کر 2112 کلو ناقص کیچپ اورمایونیز برآمد کیے گئے۔ انٹیق برانڈ میکر نامی فیکٹری سربمہر کر دی. ایک ہزار 88 کلو چیلی گارلیک ساس، ایک ہزار 84 کلو مایونیز، 550 پیکٹ کیچپ تلف، 275 کلو گرین چیلی ساس، بھاری مقدار میں کھلے رنگ اور انڈسٹریل کیمیکل ضائع کئے گئے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ کھلے رنگوں اور انڈسڑیل کیمیکلز سے مایونیز اور چیلی گارلیک ساس تیار کی جا رہی تھی۔ غلط لیبلنگ اور پروڈکشن ایریا میں واش روم اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ ویجیلنس سیل نے سپلائی چین کی ریکی کر کے پروڈکشن یونٹ کا سراغ لگایا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ خوراک میں ملاوٹ، جعل سازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now