جمعرات , 22 اپریل 2021ء
(218) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے مختلف علاقوں میں محکمہ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرکے 2 فیکٹریوں کے پروڈکشن یونٹ سیل کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق محمود بوٹی اور شیراکوٹ میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی سربراہی میں چیکنگ کی گئی جہاں مضر صحت اشیاء کے استعمال پر دونوں فیکٹریوں کے پروڈکشن یونٹ سیل کیے گئے۔ دورانِ کارروائی مضرِ صحت 400 کلو مایونیز، 300 کلو کیچپ اور 500 لیٹر آئل قبضہ میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ جعل سازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔