پیر , 14 ستمبر 2020ء
(175) لوگوں نے پڑھا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک ، اے سی سٹی، ماڈل بازار کمیٹی کے ممبران اور دیگر نے شرکت کی. اجلاس میں چائنہ سکیم میں سہولت فش مارکیٹ کے قیام کا جائزہ لیا. نقشہ کے تحت فش مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ 31 کنال پر سہولت فش مارکیٹ قائم کی جائے گی۔ مجموعی طور پر ایک جیسی 144 دکانیں بنائی جائیں گی۔ٹرک، منی ٹرک، کار اور موٹر سائیکل پارکنگ کا بندوبست کیا جائے گا۔ لوگوں کو مچھلی کی خریداری کے لئے بہتر ماحول دیا جائے گا۔ تمام جدید سہولیات سے لیس کر کے مارکیٹ کو بنایا جائے گا۔