جمعہ , 23 اپریل 2021ء
(279) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں جوبلی ٹاؤن کے علاقہ لارنس روڈ پر گاڑیوں کی ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کی لپیٹ میں آکر 3 گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔