جمعہ , 28 مئی 2021ء
(434) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں واقع گرلز ہاسٹل میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہاسٹل میں موجود تمام سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہوسٹل انتظامیہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔