بدھ , 21 اپریل 2021ء
(407) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے ڈیفنس سیکٹر سی میں سسر نے چھریوں کے وار کرکے بہو کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ رابعہ بی بی کو اس کے سُسر تاجر ملوک اوردیور سید ملوک نے قتل کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا کہ مقتولہ کا تعلق سوات کے علاقہ مینگورہ سے تھا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ ڈیفینس سی نے کہا کہ مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست گزار کا انتظار ہے، درخواست موصول ہوتے ہی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔