جمعرات , 25 فروری 2021ء
(614) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے ڈیفنس سے تعلق رکھنے والی زارا نعیم کو اب تک ملک کا ہر باشندہ جان چکا ہوگا زارا نعیم ڈار نے گزشتہ دنوں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے دسمبر 2020 کے امتحان میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ نمبر لے کر پاکستان کے لیے ایک اعزاز حاصل کیا، اس امتحان میں 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار طلباء و طالبات شریک تھے جس میں زارا نعیم سرفہرست رہیں، اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے انہوں نے عالمی ریکارڈ بنایا ان کی اس کامیابی کے بعد ملک بھر میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہر جگہ سے انہیں مبارکباد کے پیغامات ملنے لگے جن میں سب سے بڑا پیغام حکومت پاکستان کی جانب سے انکو دیا گیا جس میں انہیں پاکستان کا فخر کہا گیا اس کے علاوہ کئی وفاقی وزراء جن میں اسد عمر، شبلی فراز شامل ہیں، نے بھی اپنے اپنے پیغامات میں زارا نعیم ڈار کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ایمپائرنگ کے فرائض دینے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار نے بھی زارا نعیم کی کامیابی کے متعلق مبارکباد ایک وڈیو فوٹیج کے ذریعے دی وڈیو زارا نعیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے یہاں پر یہ انکشاف بھی ہوا کہ علیم ڈار زارا نعیم ڈار کے چچا ہیں۔ علیم ڈار کی جانب سے وڈیو پیغام میں اپنی بھتیجی زارا نعیم کو ڈھیروں مبارکباد دیں گئیں انہوں نے زارا نعیم کو مستقبل میں مذید کامیابیوں کے لئے دعائیں بھی دیں زارا نعیم نے وڈیو شائع کرتے ہوئے اپنے انکل علیم ڈار کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں پاکستان کا فخر کہا۔ زارا نعیم کے خاندانی پس منظر میں ان کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے ہے ان کے والد ریٹائرڈ بریگیڈیئر ہیں۔ زارا نعیم نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نمبرز کے لئے نہیں پڑھتیں بلکہ وہ دیکھتیں ہیں کہ سبجیکٹ میں ہے کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ صرف محنت کے ذریعے سے من چاہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے شک زارا نعیم کی یہ کامیابی ملک بھر کے طلباء کے لئے پیغام ہے کہ پاکستانی طلباء دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے طلبہ سے ذہانت میں کسی طور پر کم نہیں ہیں اور اگر محنت کی جائے تو کامیابی قدم ضرور چومتی ہے۔