جمعرات , 24 ستمبر 2020ء
(155) لوگوں نے پڑھا
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کو اجاگرکرنے کیلئے علماء کرام کا کردارانتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں پروونشل لانچ آف گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک2020میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی ۔