جمعرات , 28 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

سرکار دو عالم ﷺ سے اظہارِ محبت کیلئے فن خطاطی کے دلکش نمونوں کی نمائش

سرکار دو عالم ﷺ سے اظہارِ محبت کیلئے فن خطاطی کے دلکش نمونوں کی نمائش
جمعرات , 05 نومبر 2020ء (255) لوگوں نے پڑھا
 فرانس کی گستاخانہ حرکت نے حساس دلوں پر گہرا گھاؤ دیا،مصوروں نے سرکار دو عالم ﷺ سے اپنے انداز میں محبت کا اظہار کیا۔ کیلی گرافی مصوروں نے " نام محمد " خوبصورت انداز میں لکھ کر نمائش میں پیش کر دیئے۔ آقائے دو جہاں ﷺ سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار، "دہر میں اسم محمد ؐ سے اجالا کردے" کے عنوان سے الحمراء آرٹس کونسل کی گیلری میں کیلی گرافی کی خصوصی نمائش سجی۔ فن خطاطی کے ذریعے رنگوں کی زبانی دلفریب انداز میں نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم پینٹ کیا گیا جسے خوب سراہا گیا۔ "مرحبا سرکار آ گئے" الحمراء آرٹس کونسل کی خصوصی کاوش پر قوالی پیش کی گئی جس نے سماں باندھ دیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ آج کی نمائش مصوروں کی سردار انبیاﷺسے محبت کا ثبوت ہے۔ فن کاروں کا ماننا ہے کہ ہمارے برش کا محور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام ہے، ایسی نمائشوں کے انعقاد سے دلی سکون ملتا ہے۔ 
  • مذہب
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now