بدھ , 06 جنوری 2021ء
(249) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ مغلپورہ میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مغلپورہ پولیس نے ایس پی سول لائنز صفدر کاظمی کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تصویریں اور ویڈیو بنا کر اسکی نمائش کرتے تھے۔ دورانِ تلاشی ملزم وقار اور عمار حسن کے قبضہ سے 1 کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لی گئیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔