جمعرات , 08 اکتوبر 2020ء
(161) لوگوں نے پڑھا
وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پرعزمہیں۔ میاں اسلم اقبال کہتے ہیں عوام کو سستی پروٹین کی فراہمی کے لئے پولٹری فارمرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ برائلرفارمرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین سردار تجمل حسین کی زیر قیادت وفد نے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی۔ وفد نے پولٹری فارمرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں وائس چیئرمین نوید احمد گوندل، صدر چودھری محمد رفیع، مسرور احمد اور دیگر شامل رہے۔ چیئرمین تجمل حسین نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے اور کورونا کے باعث پولٹری فارمرزکو نقصان ہوا۔ حکومت ریلیف فراہم کرے، پولٹری فیڈ کا ریٹ بڑھنے کا مکینزم ہونا چاہیے۔ میاں اسلم اقبال نے پولٹری فارمز کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی اور کہا کہ پولٹری فیڈ کے اجزاء کی تصدیق کے لئے فیڈ بیگ لیبارٹری سے چیک کرائے جائیں۔ کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ معا شی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔