پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پولیس کی نااہلی سےمرکزی ملزم عابد پولیس کو چکمہ دینے میں پھر کامیاب

پولیس کی نااہلی سےمرکزی ملزم عابد پولیس کو چکمہ دینے میں پھر کامیاب
جمعہ , 18 ستمبر 2020ء (175) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق  گذشتہ روز مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے قصور کے علاقے راجہ جھنگ میں آپریشن کیا لیکن کامیابی نہ ہوئی،  پولیس کے چھاپے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔زرائع کے مطابق پولیس کو ملزم کی اطلاع قصورکےگاؤں راجہ جھنگ میں ملی، اطلاع ملنےپرپولیس اس گاوں میں عابد کے رشتے دار کے گھر میں پوزیشن سنبھال لی،  پوزیشن سنبھالنےوالےپولیس اہلکاروں کی تعدادصرف4تھی، پولیس اہلکار گھات لگائے عابد کا گھر میں داخل ہونےکاانتظارکرتےرہے تاہم مرکزی ملزم عابد جب گھر کے دروازے پر آیا تو اس کو شک گزرا اور عابد گھر کے دروازے سے ہی بھاگ گیا۔ زرائع کا کہنا تھا کہ عابد جس گھر میں آیا تھا اس کے قریب کھیت تھے اور وہ انہی کھیتوں میں چھپ کر فرار ہو گیا ،  پولیس زرائع نے بتایا کے موقع پر موجود ٹیم نے عابدکےفرارہونےپر ہوائی فائرنگ بھی کی،  عابد کے فرار ہونے کا جب سینئر افسران کو بتایا گیا تو اس کے بعد سی ٹی ڈی ، قصور پولیس سمیت لاہور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور پانچ گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا گیا جو بے سود رہا۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now