بدھ , 17 فروری 2021ء
(430) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ مانگا منڈی میں10 گاڑیوں کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں دھند کے باعث 10 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نےنتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی بنیاد بننے والی 3 گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پرریسکیو عملہ نے موقع پر ہہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھند کے باعث گاڑیاں یکے بعد دیگرے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جام ٹریفک کو بحال کروایا۔