اتوار , 16 مئی 2021ء
(394) لوگوں نے پڑھا
نادرآباد کے علاقہ بھٹہ چوک کے قریب شہری نے راہگیر پر گاڑی چڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق شراب کے نشے میں مست شخص گاڑی چلا رہا تھا کہ گاڑی اس کے قابو سے باہر ہو گئی اور راہگیر غلام عباس کو زخمی کرنے کے بعد قریبی عمارت سے ٹکرا گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں حراست میں لیتے ہوئے مقدمے کے اندراج کے بعد حوالات میں بند کردیا، جبکہ زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔