جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

سروسزہسپتال کیلئے 36ڈائلسز مشینوں کا عطیہ، نئے سیٹ اپ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب

سروسزہسپتال کیلئے 36ڈائلسز مشینوں کا عطیہ، نئے سیٹ اپ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب
جمعہ , 16 اکتوبر 2020ء (181) لوگوں نے پڑھا
سروسز ہسپتال میں 36نئی اور جدید ڈائلسز مشینوں کے سیٹ اپ کے لئے 2منزلہ یونٹ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب میں پرنسپل پروفیسر محمود ایاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فلاحی اقدامات دنیاوی اور اخروی کامیابی کا باعث ہوتے ہیں اور عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے سروسزہسپتال کے لئے کروڑوں روپے کے عطیے سے سینکڑوں مریض ماہانہ مستفید ہو ں گے اور اس ادارے کے روح رواں عبدالعلیم خان اور اُن کے والدین کے لئے دعا گو ہوں گے۔ پرنسپل پروفیسر محمود ایاز نے بتایا کہ ڈائلسز کا یہ نیا شعبہ نہ صرف مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ اُن کے ساتھ آنے والے اٹینڈنٹس کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے گا اور فاؤنڈیشن کی طرف سے اس شعبے میں کام کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی جس کے لئے آج سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر (ر) خالد بشیر نے بتایا کہ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی ہدایت پر اس منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ ایک ماہ میں اسے مکمل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس کے بعد ڈائلسز کے مریضوں کو مفت او رجدید طبی سہولتوں کی بلا امتیاز فراہمی عمل میں لائی جائے گی۔سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار احمد نے مخیر حضرات کی طرف سے تعاون کو سراہا۔ نیفرالوجی  ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر زاہد رفیق نے مشینوں کے عطیہ پر عبدالعلیم خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے یقین دلایا کہ اُن کے ڈیپارٹمنٹ کو مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپ گریڈ کیا جائے گا۔فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹرباسم یوسف، سی ایف او اے ڈی مغل اور اُسامہ نعمان بھی اس موقع پر موجود تھی
  • ہسپتال
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now