جمعہ , 27 نومبر 2020ء
(218) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی رات گئے تک کاروائیاں جاری رہیں۔ کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کروانے کے لئے متحرک رہے۔ ڈی سی لاہورمدثر ریاض کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانا اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کاروائیاں کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا گلبرگ ، قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا۔ فرح طالب بوتیک، آؤٹ فیٹرز، کارڈز والے، ہاؤس آف فلاورز، کافی بار کیفے، بٹ کڑاہی، بندو خان اور مکہ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی تحصیل شالیمار کے علاقے میں ٹیم کے ہمراہ 49 میرج ہالز کی انسپکشن.1 میرج ہال میں خلاف ورزی پائی گئی، شب دیگ مارکی کو ایجرٹن روڈ پر سیل کر دیا گیا۔ ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔ شالیمار لنک روڈ پر کورونا ایس او پیز کے تحت وقت پر دکانیں بند نہ کرنے پر 4 دکانوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔ پوچھ ہاؤس، اعوان گارمنٹس، کڈز لینڈ گارمنٹس اور زانوا گارمنٹس کو بھی سیل کر دیا گیا.کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث سیل کیا گیا.دکانوں ، ریسٹورنٹس ، میرج ہالز اور مارکیز کو کورونا ایس او پیز کے تحت وقت کی پابندی نہ کرنے پر سیل کیا جا رہا ہے.ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہے.