ہفتہ , 05 ستمبر 2020ء
(83) لوگوں نے پڑھا
غیرملکیوں کو جاری بزنس ویزوں میں بدعنوانی کے معاملے پر ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کو برخاست کرنے کی سفارش سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق چارج شیٹ کے متن کے مطابق ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور نے 105 چینی شہریوں کو بوگس ویزے جاری کیے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے غیر ملکیوں کو جاری کردہ بزنس ویزوں میں بدعنوانی کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ رپورٹ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور فیاض حسین کو برخاست کرنے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ غیر ملکیوں کو کئی ویزے بغیر تحقیق کے جارہے کیے گئے ہیں۔